نائب وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس، سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ

نائب وزیرِاعظم کی زیر صدارت اجلاس، سرکاری اداروں کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور شفاف، مسابقتی اور مؤثر عمل کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ نجکاری کے عمل میں منصفانہ مارکیٹ ویلیو کو یقینی بنایا جائے، جو اداروں کے اثاثوں اور مستقبل کے کاروباری امکانات دونوں کی درست عکاسی کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نجکاری کا مقصد نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور اداروں کو مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بنانا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --