پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: وزیرِاعظم

پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے: وزیرِاعظم

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے ذریعے مزید مستحکم ہوں گے۔وہ آج اسلام آباد میں رقمی اسلامی بینک کو ڈیجیٹل لائسنس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے رقمی اسلامی بینک کو پاکستان کا تیسرا لائسنس یافتہ ڈیجیٹل ریٹیل بینک بننے پر مبارکباد دی۔وزیرِاعظم نے امید ظاہر کی کہ رقمی اسلامی بینک نہ صرف شریعت کے اصولوں کے مطابق بینکاری خدمات فراہم کرے گا بلکہ جدید سہولیات کے ذریعے پاکستان میں بینکاری شعبے کے فروغ اور استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔وزیرِاعظم نے مختلف اوقات میں پاکستان کی حمایت پر کویتی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --