نائب وزیراعظم کا یورپی یونین کے ساتھ تجارت کے فروغ پر زور

نائب وزیراعظم کا یورپی یونین کے ساتھ تجارت کے فروغ پر زور

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے معاشی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین بالخصوص جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کا ایک اہم معاشی شراکت دار ہے۔

اسحاق ڈار نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان اب تک جی ایس پی پلس کے تحت چار دو سالہ جائزے کامیابی سے مکمل کر چکا ہے اور انہوں نے اس اسکیم کے تحت تمام ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ باہمی فائدے پر مبنی تجارتی مواقع کو مزید وسعت دی جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --