پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، نائب وزیراعظم

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے امن و استحکام کے خلاف کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن جواب دیتا رہے گا اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے ڈٹ کر کھڑا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ، امن کے قیام اور دہشت گردی جیسے مشترکہ عالمی خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

نائب وزیراعظم نے اسلام آباد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں اور دوست ممالک کے وزارتِ خارجہ کے دفاتر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اسلام آباد میں بم دھماکے کے بعد تعزیت، دعاؤں اور یکجہتی کے پیغامات ارسال کیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مشکل وقت میں عالمی برادری کی جانب سے حمایت اور یکجہتی کا اظہار نہایت قابلِ ستائش اور حوصلہ افزا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --