چین کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

چین کی اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت، پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار

چین نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کا اعادہ کیا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بیجنگ حکومتِ پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کے دفاع اور عوام کے تحفظ کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

ترجمان کے مطابق چین کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آنے والے تباہ کن خودکش دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چین قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی جبکہ اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کیلئے ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کرتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --