روسی سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، اسلام آباد میں دہشتگردی کی مذمت

روسی سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، اسلام آباد میں دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے، تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر روسی سفیر نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دہشت گردی کی اس مذموم اور گھناؤنی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کو دہرایا۔

-- مزید آگے پہنچایے --