نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کا ٹیلی فون موصول ہوا، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین کے لیے دعا اور پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پائیدار اور مضبوط شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --