وزارت مذہبی امور نے عازمین حج پر زور دیا ہے کہ کہ وہ اتوار تک سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے اپنی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر لیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی سہولت کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کے لیے تاشیر مراکز کل اور اتوار کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔
عازمین حج سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق مکمل کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے تاہم 80 سال سے زائد عمر کے عازمین کو بائیو میٹرک سے استثنی حاصل ہے۔