ازبکستان کے صدر شوکت مرزی یوف دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔وہ اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے جس میں کابینہ کے سینئر وزرا اور ممتاز کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔
وہ اپنے قیام کے دوران صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے اور پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔
بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے نئے امکانات کی نشاندہی کی جائے گی۔