ایس آئی ایف سی کی معاونت اور گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو کے تحت پاکستان کے ڈیری سیکٹر کیلئے تاریخی اقدام

ایس آئی ایف سی کی معاونت اور گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو کے تحت پاکستان کے ڈیری سیکٹر کیلئے تاریخی اقدام

ایس آئی ایف سی کی معاونت اور گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو کے تحت پاکستان کے ڈیری سیکٹر کیلئے تاریخی اقدام

ایس آئی ایف سی پاکستان کے لائیوسٹاک شعبہ کو جدید انداز پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

گرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹو (جی سی ایل آئی) جدید بریڈنگ ٹیکنالوجی، جینیاتی بہتری، اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

جی سی ایل آئی کے تحت امریکہ اور برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی کھیپ پاکستان لائی گئی ہے، جبکہ فون گرو نے لائیو اسٹاک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جس سے پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

فضیل ارشد، لمز گرین پاکستان انیشیٹو کے مطابق، یہ اقدام گوشت اور دودھ کی پیداوار بڑھانے اور زرعی انقلاب کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔

نوید اقبال، ہیڈ آف میٹ پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ، نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی محنت اور حکمت عملی سے میٹ ایکسپورٹ 9 سے بڑھ کر 13 ممالک تک پہنچ گئی ہے، جس سے عالمی منڈی میں پاکستان کی تجارتی ساکھ مضبوط ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو میٹ ایکسپورٹ سے بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع اور فارن ایکسچینج میں اضافہ ممکن ہوگا، اور دو طرفہ تجارت و میٹ ایکسپورٹ سے کسانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کی کارکردگی ترقی کے سفر پر مسلسل گامزن ہے اور یہ ادارہ پاکستان کی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --