وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں نئے بین الاقوامی معیار کے کنونشن سینٹر کی تعمیر کیلئے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں نیا کنونشن سنٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب سائٹ کے دورے کے دوران وزیر داخلہ نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مقام سے تمام غیر قانونی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ زمین پر غیر قانونی قابضین کو کوئی رعایت یا معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کا پختہ عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کنونشن سینٹر کی تکمیل سے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور دیگر عالمی کانفرنسوں سمیت اہم بین الاقوامی تقریبات کی میزبانی میں سہولت ملے گی۔