وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج پر زور دیا ہے کہ وہ حج ویزا کی توثیق کے لیے سعودی ویزا بائیوایپ کے ذریعے اپنا بائیو میٹرک اندراج بلا تاخیر مکمل کریں۔
ایک بیان میں وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک اندراج مکمل نہ ہو سکے تو عازمینِ حج آئندہ ماہ کی آٹھ تاریخ تک اپنے قریبی تاشیر مرکز کا دورہ کریں تاکہ ویزا بروقت جاری ہو سکے۔