وزیر مواصلات کا کرتارپور، ننکانہ صاحب کو قومی موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا اعلان

وزیر مواصلات کا کرتارپور، ننکانہ صاحب کو قومی موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا اعلان

وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کرتارپور اور ننکانہ صاحب کو قومی موٹروے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا اعلان کیا ہے۔آج(جمعرات) کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سیالکوٹ۔ کرتارپور موٹروے پر تعمیر شروع کرنے کی ہدایت کی، جسے "گرو نانک ایکسپریس وے” کا نام دیا جائے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ عازمین کی سہولت کے لیے ہائی وے پر 3 اسٹار، 4 اسٹار اور 5 اسٹار ہوٹل بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی عالمی سکھ کمیونٹی سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے، لندن، کینیڈا اور امریکہ میں بین الاقوامی مارکیٹنگ مہم شروع کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --