حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اعظم نذیر تارڑ

حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے،اعظم نذیر تارڑ

وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے سپین کے شہر بارسلونا میں سمندر پار پاکستانیوںسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ اور بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے دوہزار آٹھ میں بارہ ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جو آج چالیس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ جی ایس پی پلس درجے کے تحت یورپی یونین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کئے جائیں گے۔انہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

-- مزید آگے پہنچایے --