بارش،برفباری،ضلع اورکزئی اورکرم میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

بارش،برفباری،ضلع اورکزئی اورکرم میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

ضلع اورکزئی اور ضلع کرم میں شدید بارشوں اور برفباری کے دوران پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ضلع اورکزئی میں شدید برفباری کے دوران راستے بند ہونے پر پاک فوج نے ہنگامی بنیادوں پر راستے کھول دیئے۔دوسری جانب شدید برفباری سے متاثرہ ضلع کرم میں بھی پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن اور بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے 8 کلومیٹر طویل سڑک کو بحال کیا۔شدید برف باری کے باعث مناتو سدا روڈ مکمل طور پر بند ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔پاک فوج نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے مسافروں اور گاڑیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --