پاکستان اور فن لینڈ تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان اور فن لینڈ تعاون کو مضبوط کرنے کا عزم

پاکستان اور فن لینڈ نے باہمی تعاون کو مضبوط اور وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری کے اہم شعبوں میں۔یہ بات آج ڈاؤوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم محمد اسحق ڈار اور فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی۔دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں جانبوں نے مستقبل پر مبنی اور باہمی مفاد کے حامل شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --