وزیر دفاع کا بااختیار بلدیاتی نظام متعارف کرانے کیلئے بامعنی قانون سازی پر زور

وزیر دفاع کا بااختیار بلدیاتی نظام متعارف کرانے کیلئے بامعنی قانون سازی پر زور

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک بھر میں یکساں نصاب اور بااختیار بلدیاتی نظام متعارف کرانے کے لیے بامعنی قانون سازی پر زور دیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج قومی اسمبلی میں کراچی آتشزدگی کے واقعہ پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ گل پلازہ کی آگ نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام صوبوں میں موثر بلدیاتی نظام کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔بحث میں حصہ لیتے ہوئے فاروق ستار نے قومی معیشت میں کراچی کے اہم کردارکو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں تجارتی مراکز کا تحفظ یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --