حکومت پیٹرولیم کے شعبے میں بہتری اور شفافیت لانے کے لیے جامع اصلاحات نافذ کر رہی ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پمپس اور فیول سپلائی چین میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔قانونی پیٹرول پمپس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے راہگزر موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے۔
فیول ٹینکرز، ٹرمینلز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کو ایک مربوط نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے۔بہتر نگرانی اور شفافیت کے لیے پیٹرول پمپس پر آٹومیٹک ٹینک گیجز اور ڈیجیٹل نوزلز نصب کیے جائیں گے۔آف شور تیل و گیس کی بولی گزشتہ سال اٹھارہ سال بعد منعقد ہوئی جس میں تیئس بلاکس کے لیے بولیاں موصول ہوئیں۔
تیل و گیس بلاکس کی بولی کے عمل میں شفافیت کے لیے نیا آن لائن پورٹل متعارف کرایا جائے گا۔غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترامیم کی گئی ہیں۔گیس کے شعبے میں طلب و رسد، قیمتوں اور گردشی قرضے کی درست رپورٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے شفاف رپورٹنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔