پاکستان میں نیشنل ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرائی جائے گی

پاکستان میں نیشنل ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرائی جائے گی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں نیشنل ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔آج اسلام آباد میں پاک آذربائیجان مشترکہ ویمن انٹرپرینیورشپ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی معاشی شمولیت کو محض خواہش نہیں بلکہ قومی معاشی حکمتِ عملی بنا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خواتین کاروباری افراد کے لیے ایس ایم ای فنانسنگ اسکیموں تک آسان رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انڈسٹریل پالیسی میں خواتین انٹرپرینیورز کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --