نائب وزیرِاعظم اور یورپی یونین کی نمائندہ کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

نائب وزیرِاعظم اور یورپی یونین کی نمائندہ کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی ہائی ریپریزنٹیٹو اور نائب صدر کایا کالاس سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، بشمول ایران کی صورتحال، پر بھی آرا کا تبادلہ کیا گیا۔نائب وزیرِاعظم نے دونوں فریقین کے درمیان مسلسل رابطے، مکالمے اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --