صدر آصف علی زرداری کل سے چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین جا رہے ہیں۔ صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران صدر بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارتی، دفاعی، سیکورٹی اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے لیے ہے۔