خیبر پختونخوا کے علاقے اورکزئی میں امن لشکر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ڈی پی او محبوب خان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ یخ کنڈاؤ میں پیش آیا، حملے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، امن لشکر کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ٹانک میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری اور وطن کی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔