پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست ، سری لنکا کیخلاف سیریز ایک ایک سے برابر

پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست ، سری لنکا کیخلاف سیریز ایک ایک سے برابر

3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری  میچ  میں  سری لنکا نے پاکستان کو  14 رنز  سے ہرادیا۔

دمبولا میں کھیلا گیا سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور میچ 12 اوور تک محدود کردیا گیا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان دسُن شناکا نے 34، کوشال مینڈس نے 30 رنز بنائے۔ جنتھ لیانگے اور دننجایا ڈی سلوا نے22، 22 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے و سیم جونیئر نے3، محمد نواز، فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 12 اوورز  میں 8 وکٹ  پر146 رنزبناسکی۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 45 نے محمد نواز  28  نے اور خواجہ نافع  نے 26 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا 4 وکٹیں لےکر نمایاں رہے۔

تیسرے میچ میں سری لنکا کی جیت کے بعد سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔ پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا جب کہ دوسرا بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --