اسلام آباد میں حج تربیتی سیشن کا دوسرا مرحلہ منعقد

اسلام آباد میں حج تربیتی سیشن کا دوسرا مرحلہ منعقد

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے آج اسلام آباد میں حجاج کرام کے لیے حج تربیتی سیشن کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد حجاج کرام کو حج اور عمرہ کے مختلف مراحل، احتیاطی تدابیر اور واجب اعمال کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنا تھا۔

حجاج کرام کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی جسمانی صحت بہتر بنانے کے لیے روزانہ 2 سے 3 کلومیٹر پیدل چلیں اور ضروری سفری دستاویزات، بشمول اصل پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ (CNIC)، فلائٹ ٹکٹ، ویزا کی کاپیاں اور ویکسینیشن کارڈز تیار رکھیں۔

ممنوعہ اشیاء جیسے منشیات، نسوار، سگریٹ اور غیر تصدیق شدہ ادویات ساتھ لے جانے پر سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔

وزارت نے حجاج کرام کے لیے “پاک حج ایپ” کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ وہ فلائٹ کے شیڈول، رہائش اور گروپ معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --