اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرریکارڈ3ارب60کروڑڈالرتک پہنچ گئیں

اوورسیزپاکستانیوں کی ترسیلات زرریکارڈ3ارب60کروڑڈالرتک پہنچ گئیں

گزشتہ ماہ ملکی ترسیلات زر 13فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 3 ارب60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔اس سے مالی سال2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر ترسیلات زر اُنیس ارب ستر کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں اکتالیس فیصد زائد ہیں۔ملکوں کے حوالے سے ترسیلات زر کے ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ اکیاسی کروڑ تیس لاکھ ڈالر ترسیلات زر، متحدہ عرب امارات سے 72 کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر، برطانیہ سے چھپن کروڑ جبکہ امریکہ سے تیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئیں۔

وزیر خزانہ کے مشیرخرم شہزاد کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ریکارڈ ترسیلات زر اُن کے حکومت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھرپور شمولیت طویل مدتی استحکام، پائیدار ترقی اور ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --