وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جعل سازی کی روک تھام کے لیے پاسپورٹس میں نئے سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔وہ بیجنگ پبلک سیکیورٹی پاسپورٹ بیورو کے دورے کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔بیورو کے ڈائریکٹر جنرل سن یو نے وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ نے ایگزٹ اینڈ انٹری ایڈمنسٹریشن بیورو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور چین کے پاسپورٹ سازی اور امیگریشن نظام کا جائزہ لیا۔محسن نقوی کو امیگریشن پالیسیوں اور پاسپورٹ کے حصول سے لے کر پرنٹنگ تک کے تمام مراحل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیر داخلہ نے چین کے انٹری ایگزٹ سسٹم کی افادیت، مؤثریت اور رفتار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے بھی ایک تیز اور فول پروف پاسپورٹ اور امیگریشن نظام تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جدید انٹری ایگزٹ کنٹرول سسٹم بھی بیجنگ ماڈل کی طرز پر تیار کیا جا رہا ہے۔