وینزویلا کے صدر نکولس مادوروکو منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر الزامات کی سماعت کیلئے نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں پیش کیاگیا۔نکولس مادوروکوامریکی افواج نے گرفتارکرکے امریکہ منتقل کیاتھا۔مادورو نے اعتراف جرم نہیں کیا اور کہا کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے اور وہ اب بھی اپنے ملک کے صدر ہیں۔بائیں بازو کے رہنما، ان کی اہلیہ، بیٹے اور دیگر تین افراد مبینہ طور پر منشیات کے اسمگلروں کو امریکہ میں ہزاروں ٹن کوکین کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کے جرم میں ملوث پائے گئے توانہیںعمرقیدکی سزاہوسکتی ہے۔