مریم نوازکی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے لائیوڈیش بورڈ کے قیام کی ہدایت

مریم نوازکی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے لائیوڈیش بورڈ کے قیام کی ہدایت

پنجاب میں ماڈل ویلج پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے تحت دوسوسے زائد دیہاتوں میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس، چلڈرن پارکس اور فٹ پاتھ کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گا۔یہ بات آج لاہور میں وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام، آئیڈیل ویلج پراجیکٹ، پی ایچ اے، صاف پانی اور دیہی سڑکوں کے منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی نے روز مرہ پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کیلئے لائیو ڈیش بورڈ کے قیام کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ عوام کی سہولت کیلئے سیوریج لائنیں سڑکوں کے بجائے گرین بیلٹس میں ڈالی جائیں۔انہوں نے پنجاب کے سات شہروں میں ترقیاتی منصوبے رواں سال اپریل تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --