پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی،ایک لاکھ84ہزارپوائنٹس کی حدعبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی،ایک لاکھ84ہزارپوائنٹس کی حدعبور

پاکستان سٹاک مارکیٹ نے آج کاروبار کے دوران ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے ایک لاکھ چوراسی ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرلی۔ہنڈرڈ انڈیکس جو گزشتہ روز ایک لاکھ بیاسی ہزار چار سو آٹھ پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج کاروبار کے دوران انیس سو پچاس سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ چوراسی ہزار تین سو اڑسٹھ پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --