نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ساتویں پاکستان۔چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے لیے بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں، جو کل منعقد ہوگا۔
اس اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا، نئی شراکت داری کے امکانات کی نشاندہی کی جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔
پاکستان۔چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین مشاورتی فورم ہے، جو دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک منظم اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔