اسپیکر قومی اسمبلی کا ڈھاکا میں خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ کا دورہ

اسپیکر قومی اسمبلی کا ڈھاکا میں خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ کا دورہ

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا۔
خالدہ ضیاء کے بیٹے اور بیٹی نے اسپیکر سردار ایاز صادق کا تعزیت کرنے اور نمازِ جنازہ میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر خلیل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے تعزیت پہنچائی۔
انہوں نے بنگلہ دیش کے قانونی مشیر سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --