آزاد جموں و کشمیر میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم کا آغاز

آزاد جموں و کشمیر میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم کا آغاز

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔ مظفرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کی تعلیم اور ہنر پر سرمایہ کاری مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ محض مشینیں نہیں ہیں بلکہ نوجوانوں کو علم، مواقع اور دنیا سے جوڑنے کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے طلبا پر غلط معلومات اور جعلی خبروں کے پھیلاو سے محتاط رہتے ہوئے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے میدان میں مثبت کردارادا کرنے پر زوردیا۔

وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کے لیے بڑے تعلیمی اقدامات کا بھی اعلان کیا، جن میں چار دانش اسکولوں کی منظوری، ٹیکنالوجی کی ایک جدید دانش یونیورسٹی، اور آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور ملک کے دیگر علاقوں سمیت بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہونہار مگر پسماندہ طلبہ کو وظائف فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم کے تعلیمی انڈومنٹ فنڈ کی بحالی شامل ہیں۔بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کشمیریوں کیلئے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --