حکومت برآمدکنند گان کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم

حکومت برآمدکنند گان کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات میں اضافے کیلئے کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا تاکہ برآمدات کے شعبے میں وسعت کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں۔

وزیراعظم نے وفاقی وزرا برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور قومی غذائی تحفظ کو مختلف صنعتی و تجارتی شہروں میں برآمد کنندگان کے پاس خود جانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کولڈ چین اور صنعت و تجارت سے منسلک دیگر شعبوں کے فروغ کیلئے صوبوں سے روابط مزید بہتر بنائے جائیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --