پاکستان اور یورپی یونین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور یورپی یونین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر متفق

پاکستان اور یورپی یونین نے ، نظم ونسق، تجارت ،ہجرت ، ماحولیات ، توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے برسلز میں پندرہویں یورپی یونین۔ پاکستان مشترکہ کمیشن کے اجلاسوں کے دوران طے پایا۔

دونوں فریقوںنے آئندہ جی ایس پی رپورٹ اور نئے قواعد کے تحت جی ایس پی پلس سکیم کیلئے دوبارہ درخواست سمیت جی ایس پی مانیٹرنگ مشن کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، تعلیم، ثقافت، سائنس، ٹیکنالوجی، رابطوںاور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --