صدر آصف زرداری چار روزہ دورہ عراق پر پہنچ گئے

صدر آصف زرداری چار روزہ دورہ عراق پر پہنچ گئے

صدر آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے  ہیں۔ صدرمملکت کی آمد پر عراقی حکام نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔عراق کے وزیر ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکک البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے اُن کا استقبال کیا۔

یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتا ہے جومشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پرمبنی ہیں۔دورے کے دوران صدرمملکت عراق کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے تاکہ دوطرفہ تعلقات کاتفصیلی جائزہ لیا جا سکے اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کئے جا سکیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --