پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ شام کی قیادت میں سیاسی اقتدار کی منتقلی میں شام کی خود مختاری کو مقدم رکھنے اور مستقل امن کیلئے اجتماعی اقدامات اٹھائے۔
اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے اسرائیل کی جانب سے شام کی خود مختاری کی بار بار انحراف کی سختی سے مذمت کی اور مقبوضہ علاقے پر حملوں کی بلاتاخیر بندش پر زور دیا۔عثمان جدون نے شام اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔