ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان میں پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی نافذ

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان میں پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی نافذ

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کاوشوں سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ کر دیا گیا ہے۔قومی بلڈ ٹرانسفیوژن پالیسی تشکیل دینے میں بین الوزارتی اور بین الصوبائی تعاون کے ساتھ ساتھ ایس آئی ایف سی نے بھی بھرپور سہولت فراہم کی۔صحت اور بائیوٹیک کے شعبہ میں انقلابی اقدام کے ذریعے پلازماFractionation کا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے، جس سے پلازما کی پیداوار میں خود کفالت آئے گی۔یہ پالیسی پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے میں مددگار ثابت ہو گی جس کے ذریعے پلازما سے ماخوذ مصنوعات کی برآمدی صلاحیت پیدا ہو گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --