صدرآصف علی ز رداری نے بحرین کی حکومت اوربرادرعوام کوان کے قومی دن پر دلی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے اس موقع پراپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان مسلسل اورگہرے عوامی رابطوں کے ذریعے بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔
صدرنے کہاکہ بحرین میں موجود پاکستانی جو تارکین وطن کی سب سے بڑی کمیونٹیز میں سے ایک ہے، دونوں ممالک کے درمیان کلیدی اقتصادی شراکت داراورثقافتی پل کے ذریعے اپنا کردار اداکررہی ہے۔
درثں اثناء صدر آصف علی زرداری نے قازقستان کی قیادت اور عوام کو ان کے ملک کے 34ویں یوم آزادی پر پُرجوش مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن 1991میں آزادی اور ریاستی خودمختاری سے متعلق قانون کو منظور کرنے اور قازقستان کے ایک خودمختار جمہوری ریاست کے اعلان کی یاد میں منایاجاتا ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔