پنجاب میں جھینگا کی فارمنگ کیلئے تاریخی اقدام شروع کیا ہے،مریم نواز

پنجاب میں جھینگا کی فارمنگ کیلئے تاریخی اقدام شروع کیا ہے،مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں جھینگا کی فارمنگ کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی ایک تاریخی اقدام شروع کیا گیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سو ایکڑ اراضی پر جھینگے کی فارمنگ کے کامیاب آزمائشی اور تحقیق پر مبنی منصوبے کے بعد اب اس صنعت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق پر مبنی یہ کامیابی پنجاب میں بحری معیشت کے نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عالمی تحقیق اور ترقی کے معیارات اور جدید آبی زراعت کی ٹیکنالوجیز کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ایکواڈور، آسٹریلیا اور میکسیکو کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی تکنیکی مدد حاصل کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منصوبے کے اضافی چھبیس سو ایکڑ کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ پر کام جاری ہے اور اگلے سال کے آغاز تک کسانوں کے لیے اس منصوبے کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --