پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیرخزانہ

پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیرخزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات پر مبنی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے قومی معیشت مضبوط ہوئی ہے جبکہ مقامی صنعتوں کے فروغ سے پیداواری شعبے کی بحالی میں تیزی آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے درمیان اعتماد کی بحالی نے کاروبار کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس کی توسیع سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل اصلاحات کی گئی ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس وصولی کے لیے خودکار نظام کا آغاز ایک اچھا قدم ہے، کیونکہ اس سے شفافیت اور عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --