اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غزہ میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتے کے روز جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام اس مشکل گھڑی میں غزہ کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پہلے سے سنگین انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی راہداریوں کو کھولنا چاہیے، بالخصوص ایسے وقت میں جب موسمِ سرما قریب آ رہا ہے۔
سردار ایاز صادق نے مسلم امہ سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کرے اور ان کی مشکلات کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔