پاکستان آرمی اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے پر پوری طرح توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان آرمی اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے پر پوری طرح توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان آرمی اندرونی اور بیرونی دونوں نوعیت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر چوکس اور متحرک ہے، جن میں دشمن کی ہائبرڈ مہمات، انتہاپسند نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر شامل ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یہ باتیں گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژنز کے دورے کے دوران افسران اور جوانوں سے ملاقات کے موقع پر کہیں۔ آمد پر انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے فیلڈ ٹریننگ مشق اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا بھی مشاہدہ کیا اور فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کو سراہا۔

انہوں نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جدید جنگی ماحول میں پھرتی، درستگی، صورتحال سے باخبر رہنا اور بروقت فیصلے غیر معمولی اہمیت رکھتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ سخت اور مشن پر مبنی تربیت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --