برطانیہ کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر مملکت بیرونس جینی چیپ مین نے آج (بدھ) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحق ڈار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستانی نژاد برطانوی برادری کے اہم کردار کو اجاگر کیا جو دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردارادا کررہی ہے۔فریقین نے غزہ کیلئے جاری بین الاقوامی امن کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔