بھارت کی کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، بلاول بھٹو زرداری

بھارت کی کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مذموم سازش سے نمٹنے کیلئے پاکستان کا دفاع مضبوط ہے۔انہوں نے آج لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان نے رواں سال مئی میں معرکہ حق کے دوران بھارت کے چھ جنگی طیارے گرا کر تاریخی فتح حاصل کی۔انہوں نے کہا ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --