پاکستان کی چین کی زیر قیادت گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس کے قیام کی مکمل حمایت

پاکستان کی چین کی زیر قیادت گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس کے قیام کی مکمل حمایت

اقوام متحدہ میں پاکستان نے گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس کے قیام اور آغاز کے حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ کے اقدام کی مکمل حمایت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں گروپ آف فرینڈز آف گلوبل گورننس کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی تعاون کیلئے چین کی ثابت قدم وابستگی اور اس کے کثیرجہتی سفارت کاری کو نئی توانائی دینے کے اقدامات کو سراہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان نے اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے جو انسانیت کو درپیش امن اور ترقی کے عصری چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کیلئے کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --