پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

پاکستان اور ترکیہ نے دوطرفہ تجارت، صنعتی تعاون اور طویل مدتی سٹرٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور ترکیہ کے برسا چیمبر وفد کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

وزیرمواصلات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبوں میں استحکام کیلئے دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات جاری رہیںگے۔

انہوں نے کہا پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور سٹرٹیجک اہمیت برقرار رکھنے کیلئے دفاعی ومواصلاتی تعاون جاری رہے گا۔

وفد نے امید ظاہر کی کہ ترکیہ کے معروف مالیاتی ادارے Ziraat بنک کو پاکستان میں اپنی شاخ کھولنے کی اجازت مل جائیگی جس سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

فریقین نے دفاع، مواصلات، ایروسپیس، خوراک، آٹوموبائل اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --