ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ شایانِ شان انداز میں منائی جانی چاہیے۔اسلام آباد میں جاری پاک۔چین تعاون کا جائزہ لینے کے لیے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں پچھترویں سالگرہ کو بامعنی انداز میں منانے اور دونوں ممالک کی دیرینہ شراکت داری کو مزید اجاگر کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔