بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 نے پاکستان ویمنز انڈر 19 کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے ہرادیا اس طرح اسے پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔اتوار کو کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ کپتان ایمان نصیر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 23 رنز سکور کیے۔ میمونہ خالد نے آؤٹ ہوئے بغیر 18 اور ذوفشاں ایاز نے 14 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے اوتوشی مجومدار اور حبیبہ اسلام نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں میزبان ٹیم نے مطلوبہ سکور 13 اعشاریہ 3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
کپتان سعدیہ اسلام نے تین چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 35 رنز سکور کیے۔ اچینا جنت ایمانتا نے 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے30 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔روزینہ اکرم میمونہ خالد اور ماہ نور زیب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔حبیبہ اسلام 25 رنز پر دو وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔سیریز کا چوتھا میچ 10 دسمبر اور پانچواں میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔