ورلڈ ڈس ایبیلٹی ڈے 3 دسمبر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

ورلڈ ڈس ایبیلٹی ڈے 3 دسمبر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

دنیا بھر کی طرح ورلڈ ڈس ایبیلٹی ڈے 3 دسمبر 2025 کو راولپنڈی کے جوبلی ہال گارڈن کالج میں شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس پُروقار تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فوزیہ خورشید صاحبہ، سابق ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن پنجاب لاہور تھیں، جب کہ صدارت محترمہ شمعیلا خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اسپیشل ایجوکیشن راولپنڈی نے فرمائی۔

تقریب میں خصوصی طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقریریں اور دل کو چھو لینے والے ٹیبلو پیش کیے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ گارڈن کالج کے پرنسپل اور پروفیسروں نے تقریب میں شرکت کی اور اسپیشل ایجوکیشن اداروں کی اساتذہ اور انتظامیہ کی محنت کو سراہا۔

روٹری کلب راولپنڈی، پی ایس او، گندھارا پراپرٹیز، کاوش ایسوسی ایشن، اور کوکا کولا نے اس پروگرام کو خصوصی طلبہ کی فلاح کے لیے اسپانسر کیا۔دیگر معزز شرکاء میں محترمہ رابیل پیرذادہ، چیف آرگنائزر پاکستان فائٹنگ فاؤنڈیشن فار دی بلائنڈ، جناب شاہد احمد مہمن، چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کراچی، جناب عبدالمنان، صاحب سابق ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن اسلام آباد، ڈاکٹر حنا نور، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد، محترمہ کلثوم بی بی ڈپٹی ڈی ای او،، میذم سدرہ چوھدری ،ملک شاہد سپرنٹنڈنٹ ڈی ای او آفس، شاہد رشید المکتوم بریل پریس اور ڈی ای او آفس کے دیگر عملے نے شرکت کی۔

-- مزید آگے پہنچایے --