ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپوزیشن کو دعوت دی ہے کہ وہ قانون میں بہتری کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے نکات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس بل میں بہتری کے لیے جے یو آئی (ف) کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم حکومت نے کھلے دل سے قبول کیں۔